

حزب اللہ لبنان کےنائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نےفلسطینی انتظامیہ اورصیہونی حکومت کےساتھ سازبازمذاکرات کےآغازکوفلسطینیوں کےحقوق کی پامالی کابہانہ قراردیا۔
موصولہ رپورٹ کےمطابق شیخ نعیم قاسم نے کہاکہ صیہونی حکومت کےساتھ مذاکرات ایسےنہيں ہوں گےجس کےذریعے فلسطینی عوام اپنےپامال حقوق
کوواپس لےسکیں،بلکہ وہ صیہونی حکومت کی کامیابی ہوگی۔
شیخ نعیم قاسم نےصیہونی حکومت کےخلاف استقامت جاری رکھنے پرتاکیدکرتےہوئےکہاکہ فلسطین اورصیہونی حکومت کےدرمیان براہ راست مذاکرات کامقصد،مسئلہ فلسطین کوبرباد کرنےکی کوشش ہے۔