لبنان
حریری ٹریبیونل کے فیصلے پرخاموشی پر حزب اللہ کی تنقید

حزب اللہ لبنان نے کہا ہےکہ رفیق حریری ٹریبیونل کے فیصلے پرخاموش رہنا لبنان میں فتنوں اور بدامنی پھیلانے میں مدد کرنا ہے ۔
حزب اللہ کے شعبہ اطلاعات ونشریات کے سربراہ ابراہیم موسوی نے کہا کہ وہ لوگ جو رفیق حریری عدالت کے فیصلے کے اعلان تک خاموش رہنا چاہتےہیں انہیں جان لینا چاہیے کہ وہ بھی لبنان کے خلاف عالمی سازشوں میں شریک ہیں۔
ادھر پارلمنٹ میں حزب اللہ کے ایک رکن حسن فضل اللہ نے لبنان کا دورہ کرنےوالے عرب سربراہوں سے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی سازشوں کا مقابلہ کریں۔
یادرہے آج بیروت میں شام ، لبنان قطر اور سعودی عرب کا سربراہی اجلاس ہونےوالاہے۔
بتایا جارہا ہےکہ رفیق حریری قتل کیس میں تحقيقاتي ٹریبونل نےحزب اللہ کے بعض رہنماؤں کو ملوث قراردیاہے ۔
