لبنان

حزب اللہ کسی سے نہيں ڈرتی ، حسن نصراللہ

Hizbullah-Leader-Nasrullahحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہےکہ لبنان دوسروں کی مداخلت کی بناپر نہایت حساس اور پیچدہ مرحلے میں پہنچ چکاہے۔ سید حسن نصراللہ نے جمعرات کی رات ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لبنان کو داخلی مسائل اور اسرائیل سے جنگ کے ذریعے حساس حالات سے دوچار نہیں کیا جارہاہے بلکہ اس عدالت کے سہارے کیا جارہاہے جسمیں بہت جلدی رفیق حریری کی قتل سازش کے بارےمیں فیصلہ سنایا جائے  گا۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ کے بعض رہنماوں پررفیق حریری قتل سازش کا الزام لگایاجانے والا ہے اور اس عدالت کا فیصلہ تو دوہزار آٹھ ہی میں آگیا تھا تاہم بعض سیاسی وجوہات کی بناپراس کے اعلان میں تاخیر کی گئي ۔حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اس وقت کچھ لوگ رفیق حریری قتل کیس کی عدالت کے فیصلے کے بعد کے لئے لبنان کے لئے سازشیں تیارکررہےہیں اور یہ سازشیں حزب اللہ اور علاقے کو نشانہ بنانے کے بڑے منصوبے کاحصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اور ملک کے باہر کچھ حلقے لبنان میں قومی اتحادکی حکومت کی تشکیل کےبعد دیگر گروہوں کے ساتھ حزب اللہ کے تعاون کو انپے مفاد میں نہیں پاتےہیں اسی بناپر لبنان کو عدم استحکام کا شکار بناناچاہتےہیں۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ کو اس وجہ سے نشانہ بنایا جارہاہے کہ وہ اس سازش میں رکاوٹ بنی ہوئي ہے جس کےتحت امریکہ اور اسرائیل فلسطینی قوم پراپنے نظریات مسلط کرنا چاہتےہیں۔ سید حسن نصراللہ نے چودہ مارچ سے موسوم گروہ سے مطالبہ کیا کہ اپنی کارکردگي پرنظر ثانی کرے اور اپنا تنقیدی جائزہ لے۔ انہوں نے کہا کہ چودہ مارچ کی پالیسیوں نے لبنان کو سقوط کے دہانے تک پہنچادیاتھا۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ کسی سے نہیں ڈرتی اور جوبھی حزب اللہ کے خلاف اقدام کرے گا وہ شکست کھائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button