لبنان

حزب اللہ: صیہونی منصوبے کی شدید مذمت

hezbollah_hammasحزب اللہ لبنان نے بیت المقدس میں یہودی کالونیاں تعمیر کرنے کے صیہونی منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔ حزب اللہ کےبیان میں آیا ہے کہ یہودی کالونیاں بنانے کا تل ابیب کام منصوبہ شہر قدس کے تشخص کو بدلنے اور اسے یہودی بنانے کی بھرپور سازش ہے۔حزب اللہ نے کہا ہے کہ  اس سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے سب سےپہلے فلسطینیوں کو متحد ہوجانا چاہیے اور صہیونی دشمن کے ساتھ کسی بھی طرح کے سازباز مذاکرات سے پرہیزکرنا چاہیے۔ حزب اللہ لبنان نے عرب اور اسلامی قوموں سے اپیل کی ہےکہ اپنی حکومتوں کو دشمنان اسلام کے مقابل سستی اور غفلت برتنے سے پرہیزکرنے پرمجبور کریں۔
فرانس کی جانب سےتحریک حماس کے الاقصی ٹی وی پرپابندی لگائے جانے کی مذمت کی۔ یوٹل سیٹ سے حماس کے ٹی وی کی نشریات بند کئے جانے کو ظالمانہ اقدام قراردیتےہوئے حزب اللہ نے کہا ہےکہ یہ اقدام آزادی اور انصاف کے منافی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button