لبنان

لبنانی صدرکی حزب اللہ کےتحفظ پرتاکید

shiite_leb_presلبنان کےصدرمیشل سلیمان نےصیہونی حکومت کےجارحانہ اقدامات کامقابلہ کرنےکےلئے حزب اللہ کومحفوظ رکھنےپرتاکیدکی ہے۔میشل سلیمان نےتاکید کےساتھ کہاہےکہ حزب اللہ لبنان جس کی استقامت نے لبنان کوبہت سےثمرات ونتائج سےنوازاہے اورلبنان کادفاعی رکن شمارہوتی ہے، اس سےیہ نہیں کہاجاسکتا کہ وہ اپنےہتھیاروں سےدست بردارہوجائے۔ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکرنبیہ بری نےبھی حزب اللہ کی استقامت کےتحفظ اوراس کےاستحکام کولبنان کی قومی ضرورت قراردیا۔نبیہ بری نےتاکید کےساتھ کہاکہ جب تک صیہونی حکومت کاخطرہ باقی ہے ہم استقامت کےآپشن سےہرگزدست بردار نہیں ہوں گے۔کچہ دنوں پہلے لبنانی فوج کےکمانڈرژان قہوہ ژی نےحزب اللہ لبنان کی کوششوں اورثمرات کوسراہتےہوئے تاکید کی کہ لبنانی فوج ملک کی حدود کی حفاظت کےلئے حزب اللہ کےشانہ بہ شانہ ہے۔حزب اللہ کی قیادت میں صیہونیت مخالف استقامت نےہمیشہ اہم کردار اداکیاہے۔صیہونیت مخالف استقامت جوانیس سوبیاسی میں لبنان پرصیہونی حملےکےبعدوجودمیں آئی، لبنانی عوام کےلئے بہت سےنتائج وثمرات کی حامل رہی ہے۔حزب اللہ لبنان نےسن دوہزارمیں لبنانی سرزمین کاایک بڑاعلاقہ صیہونی غاصبوں کےچنگل سےنکالا، اورپھردوہزارچھ میں لبنان پرصیہونی فوج کی تینتیس روزہ یلغار میں صیہونی فوج کوشکست سےدوچارکرکےاپنی صلاحیتوں کالوہامنوایااورصیہونی دھمکیوں اورجارحیت کونمایاں کردیا۔لبنانی عوام کےلئے حزب اللہ اوراستقامت کے وسیع ثمرات ونتائج نیزلبنان کی دفاعی صلاحیتوں میں استقامت کی خصوصی اہمیت اس بات کاموجب ہوئی ہےکہ لبنانی حکام نےحزب اللہ کی استقامت کوسراہتےہوئے اس کومسلح رکھنےکی ضرورت پرتاکیدکی

متعلقہ مضامین

Back to top button