لبنان

مصر کی اسرائیل نوازي اور سید حسن نصراللہ کا بیان

shhite_nasrallah-hassan-226x300مصر کی اسرائیل نوازی کبھی بھی پوشیدہ نہیں رہی تاہم غزہ پرصہیونی جارحیت کے بعد اس میں کافی شدت دیکھنے میں آئی، چنانچہ اس مظلوم اور بے دفاع شہر کے محاصرے کے لئے حکومت مصر نے جو قدم اٹھائے ہیں ان کے پیش نظر حزب اللہ کے جوانوں خلاف حکومت مصر کا عدالتی  فیصلہ غیر متوقع نہیں تھا ۔اطلاعات کے مطابق غزہ کے مظلوم اور نہتے بچوں  عورتوں اور بوڑھوں کی مد و حمایت مصر کی نظر میں اتنا سنگین جرم ہے اس کی پاداش میں متعدد افراد کو عمر قید کی سزا سنادی ہے اور اگر اس کا بس چلتا تو بعید نہیں تھا کہ وہ سب کو شوٹ کردیتی ۔

 حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے مصر کے اس اقدام کو خالص سیای نوعیت کا اقدام قرار دیا ہے ۔ انہوں نے مصرکی عدالت کی جانب سے حزب اللہ کےمجاہدین پر غزہ پٹی کے مظلوم شہریوں کی حمایت کےالزام کو قابل فخرکارنامےسے   تعبیر کیا اور تاکید کی کہ مصری عدالت کےجج کا الزام ، سفید جھوٹ ہے جس میں انھوں نےمجاہدین کوقانون شکن، مجرم اوردہشتگرد کہاہے۔ سید حسن نصراللہ نےتاکید کےساتھ کہاکہ ان مجاہدین کاگناہ صرف یہ ہے کہ انھوں نےملت فلسطین کی جائزجدوجہد میں ان کی مدد کےلئے ہاتھ بڑھایاہے۔حزب اللہ لبنان کے سربراہ نےکہاکہ یہ ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ تمام عرب اورمسلمان  اقوام جان لیں کہ ہم الہی احکامات کےمطابق اپنےفلسطینی بھائیوں کےشانہ بشانہ رہیں گے۔واضح رہے کہ مصر کی عدلیہ نےاپنے ایک فیصلے میں چھبیس افراد کوجن میں بعض کاتعلق حزب اللہ سے ہے غزہ کی مظلوم اور نہتے  فلسطینیوں  کی حمایت اورمدد کرنےکےالزام میں چار افراد کوعمرقید جبکہ بعض افراد کو  چھ ماہ سے پچیس سال تک کی قید کی سزا سنائی ہے ۔واضح رہے کہ امریکہ حماس کوختم کرنے کے لئے مصرکی سالانہ اربوں کی ڈالرکی مدد دے رہا ہے ۔اس سے قبل اطلاعات ملی تھیں کہ  مصر نے غزہ سرحد پر کیمروں اورحساس آلات کونصب کرنے کا کام شروع کردیا ہے ۔ خبروں کے مطابق مصری حکومت یہ کام امریکی فرانسیسی اورجرمن ماہرین کی مددسے کررہی ہے اوراس کے لئے امریکی حکومت نے کروڑوں ڈالرمصری حکومت کودئے ہیں ۔ان کیمروں کورفح کے جنوب سے بحیرہ روم کے ساحل تک کے طویل علاقے پرنصب کیا جارہا ہے جس کا مقصدغزہ  میں محصورفلسطینیوں کی نقل وحرکت پرنظررکھنا ہے ۔بہرحال غزہ کے مظلوم شہریوں کی حمایت حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے بقول مسلمانوں کے لئے باعث فخر ہے اور سزائیں دیک لوگوں کو اس کام سے نہیں روکا جاسکتا

 

متعلقہ مضامین

Back to top button