لبنان

ولادت سیدہ ثانی زہراء(س) کے موقع پر لبنانی خواتین کو سید حسن نصراللہ کا تحفہ

shiite_nasrullahلبنان کی دوہزار خواتین اور نوجوان لڑکیوں نے حجاب اوڑھنے کا شرف حاصل کیا ہے اور سید حسن نصراللہ نے ان کو چادروں کا تحفہ دیا ہے۔
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے سیدہ ثانی زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے دو ہزار لڑکیوں اور خواتین کو ـ جنہوں نے حال ہی میں حجاب اوڑھنے کا فیصلہ کیا ہے ـ چادروں کا تحفہ دیا ہے۔
سید حسن نصراللہ کی تحائف تقسیم کرنے کے لئے بیروت کے نواح میں واقع مدرسہ المہدی (عج) میں ایک جشن کا اہتمام کیا گیا تھا۔
اس جشن میں “معارف حکمت و اسلامی تحقیقات مرکز” کے سربراہ شیخ شفیق جرادی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی لباس اور حجاب کے موضوع پر روشنی ڈالی؛ ایک نوجوان لڑکی “سمر صفی الدین” نے حجاب اوڑھنے کا فیصلہ کرنے والی لڑکیوں کی جانب سے خطاب کیا اور آخر میں حزب اللہ کے شہید کمانڈر حاج عماد مغنیہ کی والدہ نے خطاب کیا۔
اس تقریب کے آخر میں حزب اللہ کے راہنماؤں نے سید حسن نصراللہ کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریب میں شریک خواتین کو چادروں کے تحفی دیئے۔
یاد رہے کہ بیروت کی اکثر خواتین سیاسی اور سماجی دباؤ کی وجہ سے پردہ دار نہیں تھیں تا ہم انقلاب اسلامی کی کامیابی کی بعد لبنانی خواتین میں زبردست تبدیلی آئی اور حجاب کو فروغ حاصل ہوا۔
حال ہی میں لبنان میں چادر اوڑھنے کا شدید رجحان پایا جاتا ہے اور چادر کو “حجابِ برتر” سمجھا جاتا ہے۔
مآخذ: ابنا

متعلقہ مضامین

Back to top button