لبنان

صیہونی فوج کمزورہوچکی ہے

shiite_hizbullahحزب اللہ لبنان نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت کی فوج کی برتری ختم ہوچکی ہے اوراس سے تل ابیب اور واشنگٹن کو شدید تشویش لاحق ہوچکی ہے ۔ حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے کہا ہے صیہونی فوج کی ابتری ایک حقیقت ہے ،

 انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اپنی ذلت و رسوائي اور فوج کی ابتر صورتحال کو چھپانے کےلئے اسکڈ میزائيل کا پروپگینڈا کررہاہے اور یہ الزامات لگارہا ہے کہ حزب اللہ نے شام سے اسکڈ میزائیل لئےہیں۔ یادرہے لبنان کی حکومت، شام اور حزب اللہ نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے ۔ امریکہ اور صیہونی حکومت نے اس بہانے شام کو دھمکی بھی دی ہے ۔ ادھر مصرکے وزيرخارجہ ابولغیط نے بھی حزب اللہ اور شام پرصیہونی حکومت اور امریکہ کے الزامات کو مسترد کرتےہوئے کہا ہےکہ شام کی جانب سے حزب اللہ کو اسکڈ میزائيل دینے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ مصری وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ الزامات مضحکہ خیزہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button