لبنان

عرب وعالم اسلام فلسطین کے لئے اٹھیں ، حزب اللہ

shiite_news_hezbollah_palestine

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ عرب ملکوں اور عالم اسلام کو صہیونی حکومت کے مقابلے میں ملت فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا کہ ملت فلسطین کے ساتھ مکمل طرح سے یکجہتی کا ثبوت دینا اور اس کی حمایت کرنا ہرایک کا مذھبی اور اخلاقی فریضہ ہے اور اگر عرب اور اسلامی دنیا نے ملت فلسطین کی مدد کرنےمیں غفلت کی

 تواسے دنیااور آخرت میں خسارہ ہوگا اور ذلت وخواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔حزب اللہ لبنان نے عرب ملکوں کی خاموشی اور عالمی برادری کی جانب سے صہیونیوں کاساتھ دئےجانے کی مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی جوانون کی مزاحمت ہی صہیونی حکومت کی جارحیت کا حقیقی جواب ہے کیونکہ دشمن صرف مزاحمت کی زبان سمجھتاہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button