لبنان

حزب اللہ 16فروری کو یوم شہدائے لبنان و حزب اللہ منائے گی

hezbollah1

حزب اللہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت حزب اللہ لبنا ن 16فروری 2010بروز منگل کو شہید راغب حرب،شہید عباس موسوی،شہید عماد مغنیہ اور دیگر شہداء کی یاد میں خراج عقیدت پیش کرنے لے لئے یوم شہدائے لبنان منائے گی۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق شہدائے مقاومت اسلامی لبنان حزب اللہ کا مرکزی اجتماع امام بارگاہ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام بیروت میں مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے ہوگا۔یوم شہدائے لبنان و حزب اللہ کے اجتماع کی خاص بات یہ ہے کہ اجتماع سے حزب اللہ کے قائد سید حسن نصر اللہ خطاب فرمائیں گے جبکہ حزب اللہ کے مرکزی قائدین سمیت شہدائے لبنان کے خانوادے بھی شرکت کریں گے۔سیکیوریٹی کے پیش نظر امکان یہ ہے کہ قائد حزب اللہ لبنان سید حسن نصر اللہ لاکھوں افراد کے اس اجتماع سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب فرمائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button