صہیونی ریاست اسرائیل سے شہید عماد مغنیہ کے خون کاانتقام لیں گے۔شیخ نعیم قاسم
مزاحمت اسلامی لبنان حزب اللہ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ عماد مغنیہ کی شہادت کاغاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے صیح وقت اور صیح موقع پر انتقام لے گی۔واضح رہے کہ شہید عماد مغنیہ جو کہ حزب اللہ کے انتہائی اہم رہنما تھے کہ جن کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے فروری 2008 میں دمشق میں شہید کر دیا تھا۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق حزب اللہ کے رہنما ایک لبنانی ہفت روزہ کو انٹر ویو دے رہے تھے،رہنما اسلامی مزاحمت لبنان حزب اللہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ صہیونی ریاست اسرائیل کو حزب اللہ کے دعووں پر یقین ہے اور ہم نے یہ دیکھا ہے کہ انھوں نے عماد مغنیہ کی شہادت کے انتقام کے پیش نظر مختلف اقدامات کئے ہیں اور حزب اللہ کے اس انتقام سے بچنے کے لئے دھونس دھمکیاں بھی دی ہیں لیکن حزب اللہ عماد مغنیہ کی شہادت کا اسرائیل سے انتقام ضرور لے گی اور ایک خاص وقت میں انتقام لیا جائے گا جو کہ صہیونیوں کی خواہش کے بر خلاف ہو گا اور اس انتقام کے نتائج کو وہ برداشت نہیں کر سکیں گے۔
رہنما مزاحمت اسلامی لبنان حزب اللہ شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیل لبنان پر حملہ کرنے کی کوشش نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ حزب اللہ ،صہیونی ریاست اسرائیل کی طرف سے کسی بھی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ،حزب اللہ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ حزب اللہ،شام،ایران اور حماس کبھی بھی جنگ کا فیصلہ نہیں کریں گے ہمیشہ جارحیت کا مرتکب اسرائیل ہی ہواہے۔انہوں نے اسرائیل کی جانب سے کسی بھی جنگ کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ مزاحمت اسلامی لبنان حزب اللہ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں حتیٰ اگر اسرائیل کل سے بھی جنگ شروع کر دے تو مزاحمت اسلامی لبنان حزب اللہ اس کے لئے مکمل تیار اور آمادہ ہے۔