لبنان

حزب اللہ کے خلاف صہیونی حکومت کی ایک اور گیدڑ بھپکی

shiite-hezbollah

تینتیس روزه جنگ میں حزب اللہ کے ہاتھوں سخت ہزیمت اٹھانے کے بعد صہیونیوں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لئے حزب اللہ کے خلاف نفسیاتی جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق قدس کی غاصب حکومت نے حزب اللہ کے خلاف نئی جنگ کی دھمکی دے دی ہے ۔ اسرائیلی وزیراور ریزرو فوجی جنرل یوزی پلیڈ نے

 صہیونی فوج کے سرکاری ریڈیو کو انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل شمالی سرحد پر ایک نئی جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ لیکن ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ جنگ کب ہوگی۔صہیونی حکومت کے اس  وزیر نے ماضی میں حزب اللہ کے ہاتھوں اپنی مسلسل شکستوں کا کوئی ذکر کئے بغیرکہا کہ اسرائیل پر ہونے والے کسی بھی حملے کے لئے حزب اللہ اور اس کے سرپرست شام کو ذمہ دار ٹھیرایا جائے گا ۔واضح رہے کہ حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری سید حسن نصراللہ نے اپنےایک  تازہ بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف جارحیت کی صورت میں علاقے کا نقشہ بدل کر رکھ دیں گے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button