یمن

شمالي يمن کے شہر صعدہ ميں مارے جانے والے نوجوان کا جلوس جنازہ امريکہ مخالف مظاہرے ميں تبديل ہوگيا-

yamnis proetstعباس شرف الدين نامي اس نوجوان کو امريکہ اور اسرائيل کے ‍ خلاف زبان کھولنے کے جرم ميں بعض مسلح افراد نے شہيد کرديا تھا- جلوس جنازہ ميں شريک لوگ يمن ميں امريکي فوجيوں کي موجودگي کي مذمت، ڈرون حملے بند کرنے اور امريکي فوجيوں کے فوري انخلا کا مطالبہ کر رہے تھے- مظاہرين نے حکومت يمن سے بھي مطالبہ کيا کہ وہ امريکہ کے اقدامات کي توجيہ کے بجائے امريکہ کو يمن کے اقتدار اعلي کي خلاف ورزيوں سے باز رکھنے کے لئے موثر اقدامات کرے- واضح رہے کہ يمن ميں عوامي انقلابي تحريک کے آغاز سے اب تک امريکہ اور خليج فارس تعاون کونسل کےرکن ممالک اس ملک کے اندروني معاملات ميں کھلي مداخلت کرتے چلے آرہے ہيں جس کا مقصد عوامي انقلاب کا راستہ روکنا ہے- آبنائے باب المندب پر تسلط اور سعودي عرب کے پڑوس ميں واقع ہونے کي وجہ سے امريکہ کے لئے يمن انتہائي اسٹريٹجک اہميت رکھتا ہے-
امريکہ نہيں چاہتا ہے کہ يمن ميں کوئي ايسي برسر اقتدار آجائے جو عوامي امنگوں کے مطابق امريکہ کے ساتھ تعلقات پر نظر ثاني کرنے کي کوشش کرے.

متعلقہ مضامین

Back to top button