دنیا

امریکا کا داعش کے خلاف فضائی کارروائیاں بڑھانے کا اشارہ

obama3برطانوی اخبار رای الیوم کے مطابق امریکی صدر اوباما نے کانگریس کے ارکان سے کہا ہے کہ انہیں عراق اور شام میں داعش کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے بڑی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ ارکان کانگریس نے انہیں اس نئے بڑھتے ہوئے چیلنج

سے نمٹنے کے لیے اصولی حمایت کا اشارہ دے دیا ہے۔

ذرائع کاکہناہے امریکی صدر کے داعش کے بارے میں آئندہ منصوبے کے حق میں یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اوباما داعش کے بارے میں اپنی حکمت عملی کا خاکہ قوم سے خطاب کے ذریعے پیش کرنے جا رہے ہیں۔
ارکان کانگریس جس میں دونوں جماعتوں کے سینئیر لوگ شامل تھے سے ہونے والی صدر اوباما کی تازہ ملاقات کے حوالے سے وائٹ ہاوس کے مطابق ”صدر نے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے عالمی برادری کو دکھایا جائے کہ امریکا داعش سے نمٹنے کے لیے متحد ہے۔ ”
اس پیش رفت کے نتیجے میں امریکی انتظامیہ کانگریس سے شامی اپوزیشن کو تربیت دینے، اسے مسلح کرنے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حمایت حاصل کر سکے گی۔
داعش کے خلاف اپنی حکمت عملی کے خاکے پر بات کرتے ہوئے صدر نے بتایا داعش کے خاتمے کے لیے امریکا اپنی فضائی کارروائیوں کو وسعت دے سکتا ہے۔ تاہم امریکی صدر نے واضح کیا ہے کہ امریکی فوج زمین پر کارروائی نہیں کرے گی۔
خیال رہے تقریبا ایک ماہ سے امریکی فضائیہ عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ جبکہ دو امریکی صحافیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی عوام اور انتظامیہ داعش کا ہر جگہ خاتمہ چاہتی ہے۔
صدر اوباما کانگریس کے ارکان سے تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد اب امریکی عوام کو اعتماد میں لیں گے۔ دوسری جانب جان کیری اسی دوران مشرق وسطی کے رہنماوں سے ملاقاتیں کر کے مشترکہ حکمت عملی کو آگے بڑھانے کے لیے تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button