دنیا

داعش میں سو سے زائد امریکی شامل امریکہ کا اعتراف

daish5امریکہ نے اپنے ایک اعتراف میں کہا ہے کہ عراق اور شام میں دسیوں امریکی، دہشت گرد گروہوں سے جاملے ہیں ۔ امریکی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل اسٹیون وارن نے کل کہا کہ اس ملک کے حکام اس بات پر یقین رکھتےہیں کہ

دسیوں امریکی باشندے داعش دہشت گرد گروہ کے ساتھ شام اور عراق میں برسر پیکار ہیں ۔ پنٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ تقریبا سو امریکی شام میں سرگرم ہیں تاہم یہ نہيں معلوم کہ وہ کس گروہ میں شامل ہیں ۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم کو اسرائیل کی اتحادی تنظيم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش سے اسرائیل کو کوئي خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی داعش نے اسرائیل کو کوئی دھمکی دی ہے ۔ اسرائیلی وزير خارجہ نے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں اور اسرائیل کا مؤقف ایک ہی ہے اور اسرائیل شام اور عراق میں زخمی ہونے والے داعش دہشت گردوں کا علاج اور معالجہ کرتا ہے اور انھیں ہتھیار فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button