دنیا

القاعدہ کی ویڈیو کے بعد ہندوستان میں ہائی الرٹ

india flaq2دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی طرف سے ہندوستان میں شاخ قائم کئے جانے کے اعلان کے بعد حکومت ہندوستان نے پورے ملک میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے انٹرنیٹ پر جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں ہندوستان میں اپنی تنظیم کی شاخ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایمن الظواہری نے انٹرنیٹ پر عربی اور اردو زبان میں 55 منٹ کی یہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ برصغیر میں القاعدہ کی نئي شا‏خ وہاں اسلامی حکومت کے قیام اور جہاد کے پرچم کو لے کر آگے بڑھے گي۔ القاعدہ کی یہ ویڈیو جاری ہونے کے بعد ہندوستان کے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو دہلی میں اعلی سطحی اجلاس طلب کیا اور حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی اطلاع وزیر اعظم نریندر مودی کودی۔اطلاعات کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے القاعدہ کے ذریعہ تشکیل دی گئی اس کی شاخ کے بارے میں تحقیقات کا کام خفیہ ایجنسی آئي بی کو سونپ دیا ہے۔راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ القاعدہ کی ویڈیو سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو سونپ دی گئي ہے اور یہ بھی بتایا گيا ہے کہ اس سلسلے میں کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button