دنیا

ہندوستان، جموں و کشمیر میں مظاہرہ

jambo kasmir8ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے عوام نے نئی دہلی حکومت کی تفریق آمیز پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔پریس ٹی وی کے مطابق مظاہرے کے شرکاء نے، جن میں بیشتر طلباء شامل تھے، حکومت ہندوستان کے خلاف نعرے

لگائے اور ہندوستان کا تعلیمی نظام تبدیل کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کشمیری طلباء کو تعلیم کے حصول میں کافی دشواریوں کا سامنا ہے جبکہ بعض یونیورسٹیوں سے حکومت کی جانب سے کشمیری طلباء کو نکال دیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کشمیری طلباء کو ہندوستان میں آزادانہ طور پر تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جس کی بناء پر وہ تعلیم کے حصول کیلئے بیرون ملک جانے پر مجبور ہیں۔ کشمیری رہنما یاسین ملک نے پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ، حکومت ہندوستان کا رویّہ، روز بروز سخت ہوتا جارہا ہے اسلئے کہ اس وقت ہندوستان میں حکومت، انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھ میں ہے اور انھیں ایسا رویّہ اختیار کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button