افغانستان، عبداللہ عبداللہ کے کامیاب ہونے کے امکانات روشن

21 مئی, 2014 09:26

vote6نیٹو نے افغانستان کے دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات میں عبداللہ عبداللہ کے کامیاب ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تسنیم نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے سے ہی نیٹو کے تجزيوں سے پتہ چلتا ہے کہ عبداللہ عبداللہ کو غیرمعمولی ووٹ حاصل ہوں گے اور وہ کامیاب ہوں گے۔ نیٹو کےتجزیوں کے مطابق عبداللہ عبداللہ بیس میں سے چودہ صوبوں میں پہلے نمبر پر تھے جب کہ انھوں نے اٹھارہ فیصد ووٹ حاصل کئے۔
واضح رہے کہ افغان انتخابات کے پہلے مرحلے میں عبداللہ عبداللہ کوپینتالیس فیصد یعنی دوملین نولاکھ بہترہزارووٹ حاصل ہوئے جب کہ اشرف غنی احمدزئی کو اکتیس فیصد یعنی دوملین چوراسی ہزارپانچ سوسینتالیس فیصد ووٹ ملے جس کے باعث انتخابات دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے۔

8:22 صبح نومبر 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔