افغانستان، طالبان گروہ کے افراد کی ہلاکتیں

07 مئی, 2014 09:53

ttp afghanistanافغانستان کے صوبے غزنی میں طالبان کے خلاف ہونے والی کاروائی میں اس گروہ کے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے گورنرہاؤس کے ترجمان شفیق نانگ نے کہا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسیز نے گیلان میں پوردول اور جانال کے علاقوں میں مسلح افراد اور طالبان کے خلاف آپریشن کرکے اس گروہ کے کم از کم پچاس افراد کو ہلاک کردیا جن میں اس علاقے کا طالبان کمانڈر ملا حبیب اللہ بھی شامل ہے۔ اس ترجمان کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسیز کی اس کاروائی میں طالبان گروہ کے تیس دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ شفیق نانگ نے اس آپریشن کے دوران افغان سیکیورٹی فورسیز کے ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر، کہا کہ جبتک اس پورے علاقے سے طالباں گروہ کےافراد کا صفایا نہیں ہوجاتا ان کے خلاف سیکیورٹی فورسیز کا آپریشن جاری رہے گا۔دوسری جانب طالبان گروہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ صوبے پکتیا کے علاقے زرمت میں ماموزو کے علاقے میں افغان سیکیورٹی فورسیز کے ٹھکانے پر طالباں گروہ کے حملے میں آٹھ اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔اس دعوے میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے افغان فوج کا ایک ٹینک تباہ کردیا جس میں تین فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان کے اس دعوے کی افغان ذرائع کی جانب سے ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

5:28 شام جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔