افغانستان، طالبان گروہ کے درجنوں افراد کی ہلاکت

افغانستان میں طالبان گروہ کے خلاف اس ملک کی سیکیورٹی فورسیز کے جاری آپریشن میں طالبان گروہ کے مزید بیس افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے آج ایک بیان میں اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کاروائی میں طالبان گروہ کے دو افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ تین دیگر کر گرفتار کرلیا گیا۔ ان ذرائع کے مطابق افغانستان میں طالبان گروہ اور مسلح افراد کے خلاف یہ کاروائی، اس ملک کے صوبوں کنڑ، ننگرہار، لغمان، تخار، قندوز، زابل، غزنی، پکتیا اور ہرات میں انجام پائی جہاں سے طالبان گروہ اور مسلح افراد کا صفایا کردیا گیا۔ افغان وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق اس کاروائی کے دوران طالبان گروہ اور مسلح افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود نیز جنگی سازوسامان بھی برآمد کیا گیا۔ دوسری جانب افغان وزارت داخلہ نے دعوی کیا ہےکہ ننگرہار، کاپیسا، بلخ، قندھار، ہرات، بادغیس اور ہلمند میں افغان سیکیورٹی فورسیز نے چودہ بموں کا انکشاف کرکے انھیں ناکارہ بنادیا۔








