افغانستان، مشترکہ آپریشن میں 26 طالبان ہلاک

14 مارچ, 2014 10:31

afghanistanافغانستان کی وزارت دفاع کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کو بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ طالبان کے خلاف یہ مہم فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر ملک کے کئی صوبوں میں کی گی . اس کارروائی میں جہاں طالبان کے 26 جنگجو مارے گئے وہیں پر 17 طالبان زخمی ہوئے اور 11 دیگر کو گرفتار کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے اس کاروائی میں بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

7:08 صبح مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔