دنیا

ہندوستان اور مراکش کے درمیان تعاون کے سمجھوں پر دستخط

india marakasہندوستان اور مراکش کے درمیان تعاون کے دو سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مراکش کے وزیر خارجہ نے تعاون کے ان دونوں سمجھوتوں پر دستخط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعاون کے ان سمجھوتوں سے ہندوستان اور مراکش کے درمیان دیگر شعبوں میں بھی تعاون کی راہ ہموار ہوگی۔ ہندوستان، مراکش میں سرمایہ کاری کرنے والا ایشیاء کا پہلا ملک اور مختلف تجارتی لین دین میں اس ملک کا دوسرا بڑا تجارتی شریک ملک شمار ہوتا ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سنہ دو ہزار بارہ میں مراکش کے ساتھ ہندوستان کی تجارتی لین دین کی شرح دو ارب ڈالر کے برابر رہی ہے۔ ان اعدادوشمار کے مطابق مراکش، ہندوستانی کو زرعی وسا‏ئل فراہم کرنے والا ایک اہم ملک شمار ہوتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے اپنے دورۂ مراکش میں کل اس ملک کے شاہ محمد ششم سے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button