دنیا

ہندوستان، دہلی کے وزیراعلی کا جاری دھرنا

india partyہندوستان کی ریاست دہلی کے وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال کا کل سے شروع ہونے والا دھرنا بدستور جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے سخت سردی کے باوجود رات اپنے دھرنے پر گذاری۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اپنا مطالبہ منوانے کیلئے سڑک پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ دہلی کی سخت سردی میں اپنا عالی شان وزیراعلیٰ ہاوس چھوڑ کر سڑک پر لیٹے کیجریوال دہلی پولیس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس کے 4 اہلکاروں نے ان کے وزیر قانون کی حکم عدولی کی اور جمعرات کی شب یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار نہیں کیا۔کیجریاوال نے اپنے وزیرٹرانسپورٹ کی پولیس کے ساتھ مدبھیڑ اور گرفتاری پر بھی سخت احتجاج کیا ہے۔ریاست دہلی کے وزیراعلیٰ نے ہندوستان کے وزیر داخلہ سشیل کمار شندے پر زور دیا ہے کو وہ ان کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کریں اور 4 پولیس اہلکاروں کو معطل اور ان کے گرفتار وزیر کو رہا کریں ورنہ ان کا احتجاج اور دفتری کام دونوں، سڑک پر بیٹھ یا لیٹ کر ہی چلیں گے۔اروند کیجریوال نے اپنی پارٹی کس طرفداروں سے بھی دھرنے میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ان کا یہ دھرنا ہندوستان کی وزارت داخلہ کیلئے ایک چیلنج میں تبدیل ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button