دنیا

افغانستان میں امریکہ کا ہوائی حملہ آٹھ عام شہری ہلاک

afghaniرپورٹ کے مطابق اس ملک کے صوبے پروان کے گورنر”عبدالبصیر سالنگی” نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے پروان کے "غوربند” نامی علاقے میں امریکی فوج کے جنگی طیاروں کے حملے میں آٹھ عام شہری مارے گئے ہیں۔ اس افغان عہدیدار نے مزید کہا کہ اس علاقے میں غیرملکی فوجیوں اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں چودہ طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر افغانستان کی پارلیمنٹ کے رکن "عبدالرؤف ابراہیمی” نے امریکی فوج کے جنگی طیاروں حملے کے نتیجے میں آٹھ عام شہریوں کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دوسری جانب افغان صدر حامد کرزئی نے عام شہریوں کے قتل عام کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ادھر امریکی فوج کے ہوائی حملے میں سات بچوں اور ایک خاتون کے مارے جانے کے بعد افغان عوام میں امریکہ کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button