دنیا

نئی دہلی میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ

dehliرپورٹ کے مطابق نئی دہلی پولیس کی جانب سے سامنے آنے والے سالانہ اعداد و شمار کے مطابق اس شہر میں 2013 میں مختلف جرائم کا تناسب 43 فیصد بڑھ گیا ہے اور گذشتہ سال جرم و جرائم کی تقریبا 74 ہزار وارداتیں ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے پولیس اسٹیشنوں میں درج ہوئی ہیں۔ جبکہ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ سن 2012 میں یہ تناسب 51 ہزار رہا ہے۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ نئی دہلی میں خواتین کے خلاف جرائم میں چار گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ جنسی زیادتی کی وارداتوں میں 129 فیصد اضافہ ہواہے۔ ہندوستان میں سماجی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ملک میں جرم و جرائم پر قابو پانے کے لئے سخت ترین قانون وضع کیئے جانے کی ضرورت ہے اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کیسوں کا فیصلہ بھی جلد از جلد کیا جانا چائیے۔ یادرہے کہ چند برسوں کے دوران ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں جرائم میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ ہندوستان میں ایک تحقیقات کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اس ملک میں ہر 20 منٹ میں ایک خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button