دنیا

افغانستان، برطانوی حکومت پر تنقید

british4برطانوی فوج کے ایک سابق عہدیدار نے افغانستان میں اپنے ملک کی حکومت کی کارکردگي پر کڑی تنقید کی ہے۔برطانیہ کی فضائیہ کے خصوصی دستے کے سابق کمانڈر رچرڈ ویلیمز نے اپنے ملک کی حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اس وقت افغانستان کے صوبے ہلمند کو ایسی حالت میں طالبان کے حوالے کررہا ہے کہ اس نے افغانستان میں اپنے پانچ سو سے زائد فوجیوں کو ہلاک ہوتے دیکھا ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیویڈ کیمرون کو گذشتہ مہینے اس بات کی بناء پر کہ انھوں نے کہا تھا کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کا مشن ایسی حالت میں ختم ہورہا ہے کہ اس ملک میں امن قائم ہوگیا ہے، شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔افغانستان میں اس وقت برطانیہ کے پانچ ہزار دو سو فوجی موجود ہیں جبکہ سنہ دو ہزار تیرہ میں برطانوی فوجیوں کی تعداد نو ہزار کے قریب تھی۔برطانیہ اس سال کے آخر تک افغانستان سے اپنے تمام فوجیوں کو واپس بلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔رچرڈ ویلیمز کا بیان بھی، ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ افغان عوام اپنے ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو اپنے مسائل و مشکلات میں اضافے کا باعث سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button