ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے

10 جولائی, 2013 11:04

indian armyہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول پرآٹھ سے زائد مسلح دراندازوں نے کپواڑہ کی فرقیاں گلی سیکٹر میں فوج کی ہیما پوسٹ کے قریب ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پرہندوستانی فوج کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ہندوستانی فوج کے مطابق فائرنگ میں کم سے کم پانچ مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ ضلع کپواڑہ میں ہندوستانی فوج کی متعدد تنصیبات ہیں اور کنٹرول لائن کے قریب ہونے کی وجہ سے اس علاقے میں پچھلے چوبیس سال سے شدت پسندی کے خلاف سینکڑوں آپریشن کیے گئے ہیں۔

1:11 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔