بنگلادیش پر دباو ڈالنے کے لیے امریکہ کے مختلف حربے شروع

28 جون, 2013 09:49

bagladeshامریکہ نے بنگلادیش پر دباو ڈالنے کیلئے مختلف حربے استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں اور اس سلسلے میں امریکا نے بنگلادیش کیلئے تجارتی سہولتیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بنگلا دیش میں محنت کشوں کیلئے حفاظتی انتظامات پر تحفظات اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں پر کیا گیاہے۔
بنگلادیش کیلئے تجارتی سہولتوں کی معطلی کا اعلان چند روز میں کیا جائیگا ۔
واضح رہے کہ امریکہ نےنومبر میں بنگلادیشی فیکٹری میں آگ لگنے کا بہانہ بناتے ہوئےجس میں 112 مزدوروں اور اپریل میں فیکٹری کی عمارت گرنے سے 1100 سے زائد محنت کشوں کی ہلاکتیں ہوئیں بنگلادیش کی تجارتی سہولتیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
امریکہ ہر اس ملک کے خلاف ہوتا ہے کہ جہاں کے عوام اس کے خلاف ہو اور بنگلہ دیش بھی انہی ممالک میں سے ہے جہاں کے عوام امریکہ سے نفرت کرتے ہیں۔

4:40 شام مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔