دنیا

صوبےکاچین کے علیحدگی پسندوں کے ساتھ جنگ بندی کے لئے حکومت کا ابتدائی معاہدہ

cheenرپورٹ مطابق میانمار کے امن مرکز کے سیکریٹری ” مین زاوئو ” نے حکومت کے حکام اور کاچین کے علیحدگی پسندوں کے نمایندوں کے ساتھ ہونے والے اجلاس کے بعد کہا کہ میانمار کی حکومت اس ملک کے شمال میں واقع صوبے کاچین کے علیحدگی پسندوں کے ساتھ جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے کے لئے آمادہ ہوگئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ جنگ بندی کے لئے ہے اور فوجی حکمت عملی میں تبدیلی کے حوالے سے مذاکرات بعد میں ہوں گے ۔ یہ معاہدہ گذشتہ روز تین دن کے مذاکرات کے بعد سات شقوں کی صورت میں سامنے آیا ہے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی اس معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button