دنیا

ميانمار ميں مسلمانوں کے خلاف پھر حملے

muslim mayamarميانمار سے ملنے والي خبروں کے مطابق انتہا پسند بدھسٹوں نے بدھ کو مسجد يتيم خانے اور مسلمانوں کي دوکانوں کو آگ لگادي ہے –
ميانمار کي پوليس کا کہنا ہے کہ چين کي سرحد کے قريب شمال مشرقي شہر لاشي او کے قريب انتہا پسند بودھسٹوں نے مسلمانوں کي درجنوں دوکانوں يتيم خانے اور مسجد کو آگ لگادي –
ميانمار ميں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند بودھسٹوں کے حملے گذشتہ برس جون ميں شروع ہوئے تھے جو اب تک جاري ہيں-
ميانمار کے راخين کے علاقے ميں انتہا پسند بودھسٹوں کے حملے ميں ہزاروں کي تعداد ميں مسلمان مارے گئے جبکہ لاکھوں کي تعداد ميں روہنگيا مسلمانوں نے جنگلوں پڑوسي ملکوں اور حتي درياؤں ميں چلتي ہوئي کشتيوں ميں پناہ لے رکھي ہے –
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ ميانمار کے صدر تين سين نے اپنے پہلے دورہ امريکا ميں يہ وعدہ کيا تھا کہ وہ ميانمار ميں مسلمانوں پر ہونےوالے تشدد کا مقابلہ کريں گے –

متعلقہ مضامین

Back to top button