ایک جاپانی خاتون شیعہ مذہب سے مشرف ہوئیں

جاپان کی ایک مس لیڈی ’’آکیکو کروکاوا‘‘(Akiko Krvkava) انٹرنٹ پر اسلام کے متعلق مطالعہ اور تحقیق کرنے کے بعد حضرت آیت اللہ العظمیٰ موسوی اردبیلی کی خدمت میں حاضر ہو کر دین اسلام سے مشرف ہوئی اور رسمی طور پر مذہب شیعہ اثنا عشری کا انتخاب کیا۔
انہوں نے دین اسلام سے شرفیاب ہونے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا: میں آیت اللہ موسوی اردبیلی کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت مجھے دیا اور مجھے اس بات پر بہت فخر ہے کہ میں نے ایک مرجع تقلید کے حضور میں کلمہ شہادتین کو زبان پر جاری کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جاپان کی اس خاتون نے بتایا کہ انہوں نے دین اسلام کا انتخاب انٹرنٹ پر مطالعہ اور تحقیق کے بعد کیا ہے اور مخصوصا وہ اپنی کی ایک دوست کی رہنمائی سے ہدایت کے راستے پر گامزن ہوئی ہیں جو ۱۵ سال پہلے آیت اللہ موسوی اردبیلی کی خدمت میں دین اسلام سے مشرف ہوئی تھیں۔
انہوں نے نہایت خوشی سے بتایا کہ: اسلام پاکیزہ دین ہے اور مجھے اس بات کا یقین ہے۔ میں اسلام کو پسند کرتی ہوں خدا کو دوست رکھتی ہوں اور دعا مانگنا پسند کرتی ہوں۔








