لکھنئو;مجلس علماء ھند کے دو روزہ اجلاس کا اغاز

18 اکتوبر, 2012 09:22

india shiaمجلس علماء ھند نے شیعوں کے تعلیمی، سماجی اور اقتصادی حالات پرغور و خوض کرنے کی غرض سے دو روزہ اجلاس کا اغاز کیا۔
مجلس علماء ھند نے شیعوں کے تعلیمی، سماجی اور اقتصادی مسائل کے حل پر لائحہ عمل تیار کرنے کی غرض سے آج سے شاہ نجف لکھنو میں دو روزہ اجلاس کا اغاز کیا۔

مجلس علماء ھند کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام مولانا سید کلب جواد نقوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ 18 اکتوبر کو دوسرے مرحلہ کے اجلاس میں شیعہ وسنی علماء کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا کہا: اس اجلاس میں ھندوستان کے مسلمانوں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔

انہوں نے مزید یہ کہتے ہوئے کہ اس اجلاس کی صدارت آل انڈیا مشائخ بورڈ کے صدر مولانا محمد اشرف کچھوچھوی کریں گے تاکید کی : اس حصہ میں طالبانی اور وھابی افکار کو ھندوستان میں آنے سے روکنے اور امریکا اور اسرائیل حامی ملک کے مذھبی رہنماوں کی ھند میں آمد پر پابندی لگائی جانے سمیت شیعہ وسنی اتحاد پر غور کیا جائے گا۔

لکھنو کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شیعہ وسنی رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس دونوں میں اتحاد کے کافی کارگر ثابت ہوگا کہا: 17 اکتوبر کے اجلاس میں شیعوں کے تعلیمی، سیاسی اور اقتصادی مسائل پر غور کیا جائے گا۔

10:46 شام اپریل 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔