امریکی پالیسیاں صیہونیت نواز, مولانا کلب جواد نقوی

18 مئی, 2011 12:31

shiitenews_kalbe_jawedہندوستان کے مذہبی رہنما مولانا کلب جواد نقوی نے کہا ہےکہ امریکہ کی صیہونیت نواز پالیسیاں ہی آج دنیا میں بحران کا سبب ہیں ۔
مولانا کلب جواد نقوی نے آج ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی تسلط پسندانہ پالیسیاں نہ صرف علاقے میں بحران کاسبب ہیں بلکہ ان پالیسیوں سے ساری دنیا پریشان ہے اور دنیا میں تشدد اور دہشتگردی میں اضافہ ہوچکا ہے۔  انہوں نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ گيارہ ستمبر کے واقعات میں کون ملوث ہے جن میں تین ہزار سے زائد افراد مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معمہ حل نہیں ہوا ہے اور امریکی حکومت بھی اسے حل نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے عراق و افغانستان اور دیگر ملکوں میں لاکھوں مسلمانوں کو تہ تیغ کیا ہے اور آج بھی مختلف بہانوں سے بحرین اور لیبیا میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں۔
مولانا کلب جواد نے کہا کہ امریکہ ایک طرف سے شام میں باغیوں کی مدد کر رہا ہے کیونکہ وہاں کی حکومت امریکہ مخالف ہے اور دوسری طرف سے بحرین میں عوام کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ترغیب دلاتا ہے اور ان کی مدد کرتا ہے کیونکہ بحرین کےحکام امریکہ کے پٹھو ہیں۔ انہوں نے امریکہ کی دوہری پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے فلسطین کی مظلوم قوم کے قتل عام کے لئے صیہونیوں کی بھر پور حمایت کی ہے۔

5:56 شام مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔