سعودی عرب

"داعش” اور”النصرۃ” دونوں اخوان المسلمین کے عباء میں سے نکل آئی ہیں! سعودی عربیہ

arbiaالعالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی عربیہ کاادارہ امربالمعروف ونہی عن المنکرکے سربراہ عبداللطیف آل الشیخ نے کہاہے کہ یہ گمراہ کن دہشت گردجماعتیں "داعش” اور”النصرہ” دونوں جماعت اخوان المسلمین کے عباء میں سے نکلے ہیں۔

الاقتصادیۃ سائیٹ کے مطابق آل الشیخ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہاہے کہ یہ دہشت جماعتیں "داعش” اور”النصرۃ” لوگوں کوجہنم کی طرف دعوت دیتی ہیں،انہوں نے امت اسلامیہ کوپارہ پارہ کردیاہےاوردین اسلام کانام استعمال کرکے مسلمان جوانوں کوبہکایاجس کی وجہ سے بڑے بڑے شریف خاندان تباہ وبربادہوئے ہیں۔
انہوں نے اس حوالے سے مذیدکہا کہ ان گمراکن جماعتوں کے نزدیک غریب عوام کے بچے بڑی آساںی سےان فتنوں کے اینددھن بن جاتے ہیں لہٰذا ان سے دور رہیں،جوانان ان کی باتوں کونہ سنیں۔
انہوں نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاجوکوئی ان کی باتوں کوسنیں گےاوران کے ساتھ شریک عمل ہوجائیں گےوہ گناہگارہیں اوروہ دین اسلام سے خارج ہیں،اورخوارج کفار ہوتے ہیں اوروہ جنہم کے کتے ہوتے ہیں۔
انہوں نے ملک میں امن وامان کی اہمیت پرتوجہ دلاتے ہوئے کہا:
قسم خدا کی اگرآپ خداکی ان عظیم نعمتوں کی معرفت حاصل کریں یہ بجلی،پانی اورکھانے توآپ خدا کی زیادہ سے زیادہ شکربجالائیں گے،پس ہمارے ملک میں کون ایساہے جوروشنی،پانی اورکھانے کی خواہش ظاہرکریں اوروہ اسےحاصل نہ ہو؟یہ ممکن نہیں۔
ان کاکہنا تھاان دہشت گردوں نے ہمارے مدارس اورمساجدتباہ کردیااورخاندانوں کوپارہ پارہ کردیا۔
خیال رہے سرزمین عراق میں انہی دہشت گردوں کی مالی امداداورانہیں جدیداسلحے فراہم کرنے میں سرفہرست سعودی عربیہ اورقطرہیں جوعراق کے نہتے عوام کوبے دردی سے ماررہی ہیں توجناب شیخ کوادھربھی نظرکرم کرنے کی ضرورت ہے تاہم اس حوالے سے بادشاہ سلامت سے رابطہ کرنا چاہئے توشاید کوئی حل نکل آجائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button