سعودی عرب

سعودی عرب داعش کوختم کرانے متحرک ہوا

daish855المناراخبارکے مطابق لندن ٹائم نے "اجلاس بحراحمر”کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیاہے جس میں کہاگیاہے کہ”اب وقت آپہنچا ہے کہ مشرق وسطٰی کے سنی ممالک اپنی ذمہ داریوں کااحساس کریں”اس حوالے سے آنے والا کل سعودی عرب

کے شہرجدہ میں سنی قوتوں کاایک اجلاس طلب کیاجائے گاجہاں امریکی وزیرخارجہ جان کیری شرکت کرے گا۔

اخبارنے آگے لکھاہے کہ اس اجلاس میں خلیجی ممالک،مصر،لبنان،ترکی اوراردن شرکت کریں گے جس میں دہشت گرد داعش سے نمٹنے کے لئے سنیوں کی ایک جماعت بنانے کاپروگرام ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ مصراوراردن یہ خیال ظاہر کرتے ہیں کہ قطراورکویرت داعش کی مددکرتے ہیں۔اس حوالے سے امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ ترکی، سوریا کےسرحد کوبند کریگا تاکہ وہاں سے دہشت گردداخل نہ ہوں۔دوسری طرف قطراوردیگرممالک کے باشندوں کوبھی ان کی امدادسے ہاتھ روکناپڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button