سعودی عرب
سعودی عرب میں شیعوں پر تشدد جاری، شیعہ عالم دین کو آٹھ سال قید کی سزا
شیعت نیوز۔ جرمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ریاض کی ایک عدالت نے گذشتہ روز تین سال قبل گرفتار کئے جانے والے شعیہ عالم دین ’’توفیق العامر‘‘ کے خلاف غیر منصفانہ حکم جاری کرتے ہوئے، رائے عامہ کو مشتعل کرنے، بادشاہ کے خلاف فتوی دینے اور سعودی عرب کی قومی وحدت کو نقصان پہنچانے کے بے بنیاد و خود ساختہ الزامات عائد کر کے آٹھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ سعودی عرب کی عدلیہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ ریاض کی عدالت نے آٹھ سال قید کیسزا کے پوری ہونے کے بعد توفیق العامر کو دس سال کے لئے ممنوع الخروج قرار دیا ہے۔ العامر کے وکیل نے اس غیر منصفانہ حکم پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔