سعودی عرب

سعودی عرب کارکنوں کو رہا کرے، ہیومن رائٹس واچ

saudia hrایمینسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے آل سعود کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے، سعودی عرب میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ عربی زبان غیرملکی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اردن کے دارالحکومت امان میں ہومن رائٹس واچ تنظیم کے رکن آدام کوجل نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے معروف سرگرم کارکن ولید ابوالخیر کے لئے قید کی ‎سزا کا حکم سنائے جانے پر شدید تنقید کی۔ کوجل نے کہا کہ ابولخیر کو انسانی حقوق کے شعبے میں سرگرمیاں انجام دینے کی وجہ سے قید کی سزا کا حکم سنایا گيا ہے۔ آدام کوجل نے مزید کہا کہ ابوالخیر کو سزا دیا جانا، سعودی عرب میں آزادی اظہار کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ اسی درمیان مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں ایمینسٹی انٹرنیشنل کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بھی سعودی عرب میں ابوالخیر کو قید کی سزا دیئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ سعودی عرب کے حکام، عدلیہ کو اپنے مخالفین کو کچلنے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button