سعودی عرب

3 ہزار سعودی دھشتگرد عراق میں گھسنے کے لیے آمادہ

saudia terorالعالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرحد سے ہزاروں سلفی وہابی دہشت گرد عراق میں داخل ہونے کے لئے آمادہ ہیں۔ عراق کی نیوز ایجنسی سومریہ نیوز نے گزشتہ روز خبر دی ہے کہ سعودی عرب سے ۳ ہزار مسلح دھشتگرد عراق کی باڈر سماوہ اور ناصریہ سے عراق میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔

صوبہ ذیقار کی سکیورٹی کونسل کے رکن جبار الموسوی نے بھی سومریہ نیوز کو رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی ذرائع کی اطلاعات کے مطابق 3000 سعودی دہشت گرد سعودی عرب کی سرحد سے عراق میں دراندازی کے لئے آمادہ ہیں۔۔ دریں اثنا عراق ہیلی کاپٹر اپنی سعودی عرب سے جڑی سرحدوں پر پرواز کر کے دھشتگردوں کے عراق گھسنے کا پتا لگا رہے ہیں تاکہ انہیں سرحد پر ہی واصل جہنم کر دیا جائے۔ ادھر عراقی ہیلی کاپٹروں نے سعودی عرب کے پلیٹ نمبر کی درجنوں گاڑيوں کو تباہ کردیا ہے عراق کے سنی اور شیعہ، سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف متحدہ ہوگئے ہیں اور بغداد کے سنی علماء نے بھی سلفی وہابیوں کے خلاف جہاد کا فتوی صادر کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button