سعودی عرب

سعودی عرب موصل میں اپنا ٹی وی چینل کھول رہا ہے

saudiatvعراق کے شمالی صوبے نینوا کے مرکز موصل میں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کی حمایت میں ایک ٹی وی چینل شروع کرنے کے لئے سعودی عرب سے الیکٹرونک میڈیا کے ماہرین موصل روانہ ہوگئے ہیں۔ عراق کی نیوز ویب سائٹ المسئلہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے دہشتگرد گروہ داعش کے لئے ایک ٹی وی چینل کے افتتاح کے لئے الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی ٹیم موصل روانہ کردی ہے۔ عراق کی اس نیوز ویب سائٹ نے مزید لکھا ہے کہ سعودی عرب سے وابستہ وہابی عناصر عراق میں دھشتگرد گروہ داعش کی بھر پور طریقے سے مدد کررہے ہیں۔ اگر چہ سعودی عرب کی حکومت دہشتگرد گروہ داعش سے ہر قسم کی وابستگی کا انکار کرتی ہے، لیکن قرائن و شواہد سے نشاندہی ہوتی ہے کہ سعودی عرب کے وہابی و تکفیری عناصر، دہشتگرد گروہ داعش کی ہر طرح سے مدد کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button