آل سعود کی شیعہ مسلمانوں پر ظلم کی انتہا، ایک ہی رات میں1 خاتون سمیت7 شیعہ نوجوان شہید 19 سے زائد زخمی

تفصیلات کے مطابق شیعہ اکثریتی علاقے قطیف میں ایک مظاہرے کے دوران آج صبح زہیر السعد کو سیکورٹی فورسز نے گولی مار کر شہید کر دیا۔ جبکہ رات کے وقت محمد ال فلفل کو سیکورٹی فورسز نے نشانہ بنایا سے وہ شہید ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں زہیر السعد، محمد ال فلفل، خالد السعد، سید محمد العدنان اور منیر المیدانی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ عوامیہ اور قطیف کے شیعہ اکثریتی علاقے میں 3 سال سے شیعہ نسل کشی جاری ہے۔ کیونکہ انہوں نے اصلاحات کے حوالے سے تحریک کا آغاز کیا ہوا ہے۔ جبکہ آل سعود اپنی جان نشینی اور اقتدار کو طول دینے کی خاطر مسلمانوں کے خون سے کھیلنا شروع کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبہ میں ایک 18 سالہ نوجوان لڑکی کو اس کے 2 سالہ بھائی سمیت چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ لڑکی اپنے والد کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہی تھی۔








