سعودی عرب

اخوان المسلمین سے رابطے کے الزام میں نو طالبعلم گرفتار

saudia fourceسعودی عرب میں یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے نو طالبعلموں کو اخوان المسلمین کے ساتھ رابطے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سعودی عرب سے شا‏ئع ہونے والے اخبار عکاظ نے اپنی آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ اس حوالے سے گرفتار ہونے والے افراد میں سے سات کا تعلق دوسرے ممالک سے ہے اور اس پر الزام ہے کہ وہ مصر کی اخوان المسلمین سے رابطے میں تھے۔ واضح رہے کہ ریاض نے بھی مصر کی اخوان المسلمین کی تنظیم کو دھشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کررکھا ہے۔ اس اخبار نے لکھا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد سے تحقیقات کا عمل شروع ہوگيا ہے اور الزام ثابت ہونے کی صورت میں ان ملزمان کو پندرہ پندرہ سال قید کی سزا کا حکم سنایا جاسکتا ہے۔ جبکہ غیر ملکی افراد کو سعودی عرب سے فوری طور پر نکالا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button