سعودی عرب

کرونا وائرس کے باعث سعودی وزیر صحت برطرف

crownسعودی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلنے سے ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث وزیر صحت عبداللہ الربیعہ کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ العالم چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا عبد اللہ بن عبد العزیز نے ایک حکم نامے ميں کرونا وائرس کے پھیلنے سے ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد کے باعث وزیر صحت عبداللہ الربیعہ کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے وزیر محنت عادل فقیہ کو اس وزارت کا سرپرست مقرر کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث جدہ اور ریاض میں مزید دو شہری ہلاک ہوگئے جبکہ ستمبر 2012 میں سعودی عرب میں پھیلنے والے وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد81 ہوگئی ہے ۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کے مزید 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button