سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر اپنے شہریوں کی گرفتاریاں
القدس/المنار/ نے یہ رپورٹ شائع کی ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں سےسعودی عرب کے سکیورٹی ادارے نے بڑے پیمانے پر اپنے شہریوں کی گرفتاریاں کرنا شروع کی ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کیونکہ اس وقت سعودی عرب میں معاشی صورت حال انتہائی ابتر ہوتی دکھائی دے رہی سو اس سے تنگ آکر یہ شہری حکومتی نظام کے خلاف تنقید واحتجاج کررہے تھے۔
المنار کے کے خصوصی ذرائع نے یہ اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان گرفتار شدہ افراد کا تعلق سعودی عرب مختلف شہریوں سے ہے جنہیں خاص طور سے گرفتارکرکےصحراء میں لے جاکر طرح طرح کی سزائی دی جاتی ہے جس کی وجہ سے 7لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے جن میں سے 4 کا تعلق مشرقی علاقے سے ہے۔
ذرائع کا یہ بھِ کہنا ہے کہ ان گرفتارافراد میں اسٹوڈنٹ،آفیسرزاور عسکری افراد شامل ہیں جن پر یہ الزام ہے کہ حکومتی نظام کے خلاف لوگوں کو ابھارتے ہیں اور دہشت گردوں کی مدد کرتے ہیں۔ اس وقت سعودی عرب میں فقر،بھوک،افلاس میں مبتلاء ہیں جبکہ پوری دنیا میں یہ ملک تیل کی پیداوار میں دوسرے نمبر پر ہے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے اس وقت سعودی عرب کے شہروں نجد اور الحجار میں آل سعود کے خلاف عوام عنقرب اٹھ کھڑے ہونگے