سعودی عرب

سعودی عرب، قطر اور ترکی، صہیونی حکومت کے مخبر

arab israilباخبر ذرائع نے عرب ممالک میں سازشوں اور صہیونی حکومت کو اطلاعات و معلومات فرائم کرنے کے لئے سعودی عرب ، قطر اور ترکی کے درمیان جاری تعاون کی خبر دی ہے۔ سوریا آن لائن نے موثق ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب ، ترکی اور قطر // شام و دیگر ممالک کے حوالے سے صہیونی حکومت کو اطلاعات و معلومات فراہم کرنے کے علاوہ ، صہیونی حکومت کے جاسوسوں کی حمایت بھی کررہے ہیں۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ ان تین ممالک (سعودی عرب ، ترکی اور قطر) کے خفیہ ادارے ، شام میں دھشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں اور شام میں اسرائیلی جاسوسوں کے داخلے کے لئے زمین بھی ہموار کررہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ان تینوں ملکوں نے اپنے اپنے ممالک کے خفیہ اداروں کے اندر صہیونی حکومت کے انٹیلیجینس ایجنٹوں کو بیٹھا رکھا ہے تاکہ شام کے بارے میں خفیہ معلومات انہیں فراہم کی جاسکیں اور ان خفیہ معلومات کو اسرائیل منتقل کیا جائے۔ اس رپورٹ کے ایک اور حصے میں آیا ہےکہ یہ تینوں ممالک صہیونی حکومت کے جاسوسوں کی شراکت کے ساتھ شام ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button