سعودی عرب

شام کے خلاف سعودی عرب کی سازشیں

bander sultanسعودی حکام نے شام کے خلاف قاہرہ میں عرب لیگ کا اجلاس بلانے کے لئے وسیع پیمانے پر عرب ملکوں سے صلاح و مشورہ شروع کردیا ہے۔ ان ذرا‏ئع کے مطابق سعودی عرب اس طرح سلامتی کونسل میں شام کے خلاف قرار داد منظور کروانے کے درپئے ہے اور اس کا بنیادی ہدف یہ ہے کہ سلامتی کونسل، اقوام متحدہ کے منشور کی ساتویں شق کے مطابق شام کے خلاف فوجی کاروائيوں کی اجازت دیدے۔ ادھر العالم نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے دہشتگردوں نے شام میں سب سے زیادہ تخریبی کاروائياں کی ہیں۔ العالم کے مطابق صہیونی ریاست کے جاسوسی کے مرکز مئير عمیت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب چاہتا ہے کہ شام، القاعدہ کا مرکز بن جائے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام میں دہشتگردی میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد سعودی دہشتگردوں کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام میں انجام دیئے گئے پچاس خود کش حملوں میں تینتالیس خود کش حملے جبھۃ النصرہ نامی وہابی دہشتگرد گروہ نے انجام دیئے ہیں جسے سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان ہی تکفیری دہشتگردوں نے لبنان میں دہشتگردانہ حملے کئے ہیں۔ دریں اثنا امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب تکفیری دہشتگردوں کو پیشرفتہ ہتھیار بھیج رہا ہے۔ اس اخبار کے مطابق امریکہ،۔ سعودی عرب اور برطانیہ تکفیری دہشتگردوں کو مزید ہتھیار اور گولہ بارود فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button