سعودی عرب

آل سعود نے اپنے اقتدار کو مضبوط بنانے کے لئےانسداد دہشت گردی قوانین نافذ کر دیئے

al saud4سعودی عرب میں حکمراں خاندان آل سعود نےاپنے اقتداو کو مضبوط بنانے اور جمہوریت کی آواز کو ہمیشہ دبانے کے لئے انسداد دہشت گردی قوانین نافذ کر دیئے ہیں انسانی حقوق کی تنظیموں نے انسداد دہشت گردی قوانین پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے قانون کا مقصد اقتدار پر حکمران خاندان کی گرفت کو مضبوط کرنا ہے۔ گزشتہ سال 16 دسمبر کو کابینہ کی منظوری کے بعد نئے انسداد دہشت گردی قوانین پر سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے دستخط کردیے تھے۔ اتوار کو سرکاری گریٹ ام القرا میں اشاعت کے ساتھ ہی نئے قوانین کا نفاذ کردیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت سعودی عرب میں جمہوریت کے لئے سرگرم تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی اور سیکیورٹی فورسز کو گھروں پر چھاپوں، فون کالز اور انٹرنیٹ کی نگرانی کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ حکومت کی تبدیلی اور جمہوریت کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف بھی انسداد دہشت گردی قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے انسداد دہشت گردی قوانین پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے قانون کا مقصد اقتدار پر حکمران خاندان کی گرفت کو مضبوط کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button