سعودی عرب

سعودی عرب کے قاضی نے جہاد کے فتوے دینے والے ملاوں کو جاہل قرار دیا

mola saudiaسعودی عرب کے ایک قاضی ’’ابراہیم آل الشیخ ‘‘ نے اس ملک کے تمام قاضیوں کی نمایندگی میں جوانوں کو شام بھیجے جانے پر اعتراض کیا اور کہا کہ کوئی ضرورت نہیں ہے کہ ہمارے جوان شام جائیں اور اپنے جانیں قربان کریں، جو لوگ شام میں جہاد کرنے کا فتویٰ دیتے ہیں وہ جاہل ہیں انہیں عدالت میں پیش کیا جائےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ شام میں جہاد کے فتوے دیتے ہیں وہ خود دھشتگرد ہیں اور وہ شام میں قتل ہونے والے تمام مسلمانوں کے خون کے ذمہ دار ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے قاضیوں نے ایسے حالات میں یہ بیان دیا ہے جب سعودی عرب اور قطر شام میں دھشتگردوں کی کھلے عام حمایت کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button