سعودی عرب

دہشتگرد سعودی عرب

saudia arab4سعودی عرب، علاقے میں دہشتگردی کا سرچشمہ ہے جبکہ وہ دہشتگردی کی حمایت پر اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کرتا اسلئے کہ اس ملک میں قبائلی رجحان پایا جاتا ہے۔ عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے علاوہ قطر اور ترکی بھی شام اور عراق میں دہشتگردوں کی مالی مدد کرنے ساتھ ساتھ انھیں ہتھیار بھی فراہم کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ موصولہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ مسلح دہشتگرد، عراق و شام اور ان دونوں ملکوں کی سرحدوں پر اپنی حکومت تشکیل دینے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ وہ اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔دوسری جانب عراق کی قومی سلامتی کے سابق مشیر موفق الربیعی نے بھی کہا ہے کہ عراق، شام، یمن، اور مصر سمیت علاقے کے مختلف ملکوں میں تشدد بدمانی کا ذمہ دار سعودی عرب ہے جو دہشتگردوں کی ہمہ جہتی حمایت کررہا ہے۔ موفق الربیعی نے ریاض سے مطالبہ کیا کہ وہ تکفیری افکار کی ترویج کرنے سے باز آجائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button