سعودی عرب

سعودی عرب کا کارنامہ یمن سے دھشگرد شام منتقل

karnamسعودی عرب ، یمن کے القاعدہ کے عناصر کو جنگ کے لئے شام ، لبنان اور عراق منتقل کررہا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق انصاف و ترقی تنظیم نے یمنی کے ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے انٹیلیجینس ادارے کے یمن اور بعض عرب ملکوں میں موجود القاعدہ کے عناصر کہ جو مشرق وسطی کے علاقے میں القاعدہ کے خطرناک ترین عناصر میں شمار ہوتے ہیں کے ساتھ قریبی رابطے ہیں اور سعودی عرب کے انٹیلیجینس ادارے القاعدہ کے ان جنگجوؤں کو شام ، لبنان اور عراق روانہ کررہے ہیں تاکہ تکفیری دھشتگردوں کے ہم رکاب ہوکر ان ملکوں میں دھشتگردانہ سرگرمیاں انجام دیں۔ الحدث نیوز نے بعض ذرائع کے حوالے سے تاکید کی ہے کہ یمن و بعض عرب ممالک کے اندر القاعدہ کے ساتھ سعودی اداروں کے رابطے ، پاکستانی طالبان اور قطر کے خفیہ اداروں کے ذریعے انجام پاتے ہیں اور بھاری رقم کے کے عوض القاعدہ کے ہزاروں جنگجوؤں کو شام و دیگر ملکوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب و خلیج فارس کے علاقے کے عرب ممالک شام و دیگر ملکوں میں تکفیری و سلفی دھشتگرد گروہوں کی بھر پور طریقے سے مالی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق اربوں ڈالر کے ہتھیار ان دھشتگرد گروہوں کو فراہم کیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button