سعودی عرب

سعودی عرب نے عراق میں بدامنی پھیلانے کےلئے تین سو خود کش بمبار دہشتگرد بھیجے

saudi flaqالشروق نے آج کی اشاعت ميں سعودی عرب کے تکفیری دہشتگرد عناصر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب نے عراق میں بدامنی پھیلانے کےلئے تین سو خود کش بمبار دہشتگرد بھیجے ہیں۔ اس اخبار نے عراق میں سعودی عرب کے تکفیری عناصر کی تخریبی کاروائيوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہابی مفتی اپنے جاہلانہ فتووں کے سہارے سعودی جوانوں کو موت کے منہ میں ڈھکیل رہے ہیں۔
ادھر عراق کے ایک محقق اور دانشور عبدالجبار موسوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی منفی پالیسیاں اور تکفیری فکر کی ترویج میں تیزی آئي ہے جس کے نتیجے میں عراق میں دہشتگردی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
لبنان کے دانشور شیخ عادل الترکی نے بھی شام عراق اور لبنان میں جاری فتنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں کا ہدف تکفیری طرز فکر کو رواج دے کر مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نہ صرف شام بلکہ متعدد ممالک میں دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button